موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 3ہزار روپے تک پھر اضافہ

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں  3ہزار روپے تک پھر اضافہ

موٹر سائیکل ساز کمپنی ہنڈا نے رواں سال چوتھی مرتبہ قیمتوں میں 1600 روپے سے لے کر3000 روپے تک اضافہ کردیا

لاہور(اکنامک رپورٹرسے ) سی ڈی70سی سی موٹر سائیکل1600 روپے مہنگی کی گئی جس کی قیمت بڑھ کر 84ہزار500 روپے ہوگئی، سی جی125 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 3ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے ہوگئی، سی ڈی100سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 1 لاکھ14 ہزار500 روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کردی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں