مس کنڈکٹ پرپنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا وارڈن جبری ریٹائر
پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات وارڈن محمد سلیم کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر جبری ریٹائر کردیا گیا
لاہور(کورٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نے وارڈن محمد سلیم کی جبری ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ، وارڈن محمد سلیم پر مختلف نوعیت کے الزامات تھے جو کہ انکوائری میں درست ثابت ہوئے ، اس پر وارڈن محمد سلیم کو شوکاز جاری کرکے ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا گیا مگر وہ تسلی بخش جواب پیش کرنے میں ناکام ہو گیا۔ اس پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت اسے جبری ریٹائر کردیا گیا۔