11پولیس افسروں کے تبادلے

11پولیس افسروں کے تبادلے

آئی جی پنجاب انعام غنی نے 11پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔آصف امین اعوان کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا

لاہور (خبر نگار سے ) ایس پی آصف امین کو ایس پی لیگل شیخوپورہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ جبکہ ایس پی لیگل شیخوپورہ رانا محمد لطیف کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ اسکے علاوہ ڈی ایس پی محمد زاہد کو پولیس انٹیلی جنس سکول لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ رانا اکمل رسول کو ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساہیوال ، سلیمان ظفر کو ڈٰ ی ایس پی سٹی ساہیوال تعینا ت کر دیا گیا ، محمد سلیم کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز اوکاڑہ ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز اوکاڑہ ندیم افضل کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی ناصر محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں ۔ عبدالطیف حمید کو ڈی ایس پی کھیالی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ، عدنان احمد ملک کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ۔ عامر ملک کو ڈ ی ایس پی ظفروال تعینات کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں