پسندکی شادی کرنیوالی بیٹی کو زہردیکر قتل کر دیا

پسندکی شادی کرنیوالی بیٹی کو زہردیکر قتل کر دیا

دھاڑیوال کے شیخ فیاض کی بیٹی نبیلہ نے اپنے گاؤں کے فیصل جاویدسے شادی کی والدین رخصتی کرنے کے بہانے پنچایت کے ذریعے واپس گھر لائے اورزہردیدیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو والدین نے رخصتی کرنے کے بہانے پنچایت کے ذریعے گھر لا کر زہر دیکر مار ڈالا اور میت رات کے اندھیرے میں دفن کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دھاڑیوال کے رہائشی شیخ فیاض کی 18 سالہ بیٹی نبیلہ نے اپنے ہی گاؤں کے فیصل جاوید سے والدین کے انکار پر گھر سے بھاگ کر شادی کر لی،نبیلہ کے شوہر نے اپنے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے سسر نے پنچایت کے ذریعے وعدہ کیا کہ میں اپنی بیٹی کو اپنے گھر سے تمہارے ساتھ رخصت کر دوں گااور اسے گھر لیجا کر زہر دے کر مار ڈالا اور اس کی میت کو رات کے اندھیرے میں گاؤں کے قبرستان میں دفن کر دیا ،مقتولہ کے خاوند فیصل جاوید نے اپنے سسر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے لدھیوالہ پولیس کو درخواست دیدی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں