مریدکے :حادثے میں میاں بیوی سمیت 3 جاں بحق

 مریدکے :حادثے میں میاں بیوی سمیت 3 جاں بحق

حادثے کی وجہ بننے والا کمسن ڈرائیور موقع سے غائب، بچی کی حالت تشویش ناک

کالا شاہ کاکو(نامہ نگار)نواحی گاؤں لانبڑے کے قریب تیز رفتار کار سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل دوسری کیساتھ جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پرانی چونگی مریدکے کا شہزاد بیوی سمیرا اور 4سالہ بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نواحی گاؤں لانبڑے جا رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار کار جسے مبینہ طور پر کم سن ڈرائیور چلا رہا تھا، اس سے بچنے کی کوشش کے دوران مخالف سمت سے آنیوالی موٹر سائیکل سے ٹکراگیا ، جس کے نتیجے میں شہزاد اور دوسری موٹر سائیکل کا سوار خادم ولد اختر موقع پر جاں بحق جبکہ سمیر ا اور اس کی چار سالہ بچی شدید زخمی ہو گئے ۔ اس دوران کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری تاہم اس کا کمسن ڈرائیور محفوظ رہا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی ماں بیٹی کو لاہور منتقل کیا جہاں ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے ۔ حادثے کی وجہ بننے والا کمسن ڈرائیور موقع سے غائب ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں