انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا،سونا مستحکم

انٹربینک میں ڈالر سستا،اوپن مارکیٹ میں مہنگا،سونا مستحکم

ڈالر کا انٹربینک ریٹ153.30 ،اوپن میں 153.90روپے پرجاپہنچا فی تولہ سونا1 لاکھ4ہزار100 ،دس گرام 89ہزار249روپے پر برقرار

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈکیا گیا،ادھرفی تولہ سوناایک لاکھ 4ہزار100روپے کی سطح پر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر15پیسے کی کمی سے 153.30 پرآگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے کے اضافے سے 153.90 روپے پرجاپہنچا،یورو 50پیسے کی کمی سے 185.50 روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ25پیسے بڑھ کر 213.75روپے کا ہوگیا،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا3ڈالر کے اضافے سے 1784ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سوناایک لاکھ4ہزار100 اوردس گرام 89ہزار249روپے پر مستحکم رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے 1380روپے ہوگئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں