سینئر افسروں کی تقرر وتبادلے امبرین ساجد کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تعینات

سینئر افسروں کی تقرر وتبادلے  امبرین ساجد کمشنر پنجاب  سوشل سکیورٹی تعینات

پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) نوٹیفکیشن کے مطابق سید بلال حیدر کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس جبکہ ممبر انکوائریز ایس این جی اے ڈی امبرین ساجد کو کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی تعینات کردیا گیا۔ ادھر او ایس ڈی امتیاز احمد کھچی کو ڈپٹی سیکرٹری بلدیات، او ایس ڈی کاشف رضااعوان کو ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، او ایس ڈی شاہد رحمن کو ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں