نریندر مودی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف جعلی کارروائی کرسکتا ہے ،سیاسی ماہرین

نریندر مودی توجہ ہٹانے کے لئے  پاکستان کے خلاف جعلی کارروائی  کرسکتا ہے ،سیاسی ماہرین

سیاسی ماہرین نے خبردارکیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کورونا بحران سے نمٹنے میں ناکامی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ڈھانے پرملک کے اندر اوربیرون ملک بڑھتی ہوئی

اسلام آباد (اے پی پی)سیاسی ماہرین نے خبردارکیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کورونا بحران سے نمٹنے میں ناکامی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ڈھانے پرملک کے اندر اوربیرون ملک بڑھتی ہوئی تنقیدکو روکنے کے لئے پاکستان کے خلاف جعلی کارروائی کرسکتا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تجزیہ کاروں نے گزشتہ روز بھارت کے بارڈرسکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی طرف سے چاروہ سیکٹر میں جان بوجھ کر پاکستانی سرحد عبورکرنے کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مودی کے مستقبل کے عزائم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک پیغام میں بتایا کہ جموں میں بی ایس ایف کی ایک چوکی کے اہلکاروں نے چاروہ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری عبور کی اور بلا اشتعال پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی اور گولے داغے ۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ نریندر مودی کو ملک میں کورونا وائرس سے روزانہ ہزاروں ہلاکتوں اور لاکھوں نئے کیسز سامنے آنے پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ مودی کورونا بحران اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم سے اپنے عوام اور بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان میں کوئی کارروائی کرسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں