ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس سے براہ راست وصولی سے روک دیا گیا

ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس سے  براہ راست وصولی سے روک دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹس سے براہ راست واجبات وصول کرنے سے روک دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر) بینک اکاؤنٹس سے براہ راست واجبات کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران پٹیشنر کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اسیسمنٹ آرڈر اور نوٹس کے بغیر براہ راست بینک اکاؤنٹس سے واجبات وصول کرنے کا ایف بی آر کو اختیار نہیں، ایف بی آر نے قواعد و ضوابط پورے کئے بغیر واجبات کی وصولی کیلئے بینک اکاؤنٹ منجمد کئے ، ایف بی آر کے اس غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ اس پر عدالت نے ایف بی آر کو بینک اکاؤنٹ سے براہ راست واجبات وصول کرنے سے روکتے ہوئے محکمے کے سینئر حکام سے جواب طلب کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں