نیااین ایف سی:پنجاب، پختونخوا کے وزرائے خزانہ سے مشاورت

نیااین ایف سی:پنجاب، پختونخوا  کے وزرائے خزانہ سے مشاورت

)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے نئے قومی مالیاتی کمیشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ سے مشاورت مکمل کرلی ہے

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی وہ جلد بلوچستان اور سندھ کے وزرائے خزانہ سے ملاقات کریں گے ۔ وزیرخزانہ نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سخت مالیاتی نظم وضبط کو یقینی بنانے اور کورونا کی صورتحال کے تناظر میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے معقول وسائل کی فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شوکت ترین کو اخراجات پر کنٹرول کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ شوکت ترین سے پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت بھی ملے اور انہیں صوبے کی مجموعی مالیاتی صورتحال اور بجٹ کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں