ناراض والدین کی بچو ں سے ملاقاتیں احاطہ عدالت کے بجائے گھروں میں ہوں گی
کورونا کیسز کی تیسری لہر کے دوران عید کے موقع پر بچوں کی والدین سے احاطہ عدالت میں ملاقاتیں نہیں ہونگی
لاہور(عدالتی رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ناراض والدین کے بچوں کی احاطہ عدالتوں میں عید پر ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ، شیڈول بچوں کی ملاقاتیں ناراض والدین کے گھروں میں کروائی جائیں گئیں، سینئر سول جج لاہور نے باقاعدہ احکامات جاری کردئیے ۔ سینئر سول جج نے قرار دیا کہ بچوں کی گھروں میں ملاقاتوں کیلئے بیلف مقرر کیے جائیں گے ،کورونا وبا سے قبل ناراض میاں بیوی کی بچوں سے عید کے موقع پر ملاقاتیں احاطہ عدالت میں کروائی جاتی تھیں۔