پی پی 84کا ضمنی انتخاب آج، ووٹر بلاخوف آئیں :الیکشن کمیشن

پی پی 84کا ضمنی انتخاب آج، ووٹر بلاخوف آئیں :الیکشن کمیشن

43پولنگ سٹیشنز حساس قرار ، سکیورٹی انتظامات مکمل ،2800اہلکار تعینات

اسلام آباد ،خوشاب(وقائع نگار ، نیوز ایجنسیاں) پی پی 84 خوشاب کا ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن کے لئے 229 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے اور 43 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ، سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ،امن و امان قائم رکھنے کیلئے 500 رینجرز کے جوان اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے پی پی 84خوشاب کے عوام سے خاص اپیل کی اور کہا کہ حلقے کے ووٹرز بلا خوف و خطر پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں ، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ تاہم ووٹرز کورونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔پولنگ کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ اپنے فرائض قانون کے مطابق غیر جانبداری اورذمہ داری سے انجام دے ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایات دیں کہ امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کریں اور انہیں آگاہ کریں کہ پریذائیڈنگ افسر کا تصدیق شدہ فارم 45حاصل کئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں