باجوڑ:بم دھماکے میں 2ایف سی اہلکار شہید،2زخمی

باجوڑ:بم دھماکے میں 2ایف سی اہلکار شہید،2زخمی

شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیک ظاہر اللہ شامل زخمی اعجاز، سیف اللہ خارہسپتال منتقل،سکیورٹی فورسز کا علاقہ میں سرچ آپریشن

باجوڑ(اے پی پی)ضلع باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 2 اہلکار شہیداور دو زخمی ہوگئے ۔ باجوڑ پولیس کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے ترخو لغڑء میں سکیورٹی فورسز موبائل وین کے قریب بم دھماکا ہوا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے اس دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیک ظاہر اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید جبکہ اعجاز اور سیف اللہ کو زخمی حالت میں خار ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد پورے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا ابھی تک کسی نے واقعہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں