پشاور ہائیکورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ موخر
کمیشن کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض
اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد خان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض اٹھا دیا۔ جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے دوبارہ نام طلب کر لئے ،ذرائع کے مطابق تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اظہر خان،فضل سبحان اور شاہد خان کے ناموں پر غور ہونا تھا جبکہ 2وکلا سکندر رشید اور خالد ر حمن کو پشاور ہائیکورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جانا تھا ۔