سندھ: 341افراد کی جبری گمشدگی ، نئی رپورٹ عدالت جمع

 سندھ: 341افراد کی جبری گمشدگی ، نئی رپورٹ عدالت جمع

کراچی سے 307، حیدرآباد سے 17 ، سکھر سے 9 افراد کی گمشدگی کی رپورٹ

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے صوبے بھر سے جبری گمشدہ افراد کی نئی رپورٹ پیش کر دی، پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی رپورٹ میں اب بھی 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف کیا گیا ہے ، نئی رپورٹ کے مطابق کراچی رینج سے 307، حیدرآباد سے 17 ، سکھر رینج سے 9 ، لاڑکانہ سے 7 اور میرپورخاص سے 1 شہری کی گمشدگی کا انکشاف کیا گیا ہے ، جبکہ کراچی ویسٹ زون سے 128 افراد، کراچی ایسٹ زون سے 118 ، ساؤتھ زون اور ضلع کیماڑی سے 60 افراد کی تاحال گمشدگی کا بتایا گیا ہے ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں