کامونکے : مخالفین کی فائرنگ، پیشی سے آنیوالاچچا 2بھتیجوں سمیت قتل

کامونکے : مخالفین کی فائرنگ، پیشی سے آنیوالاچچا 2بھتیجوں سمیت قتل

موٹرسائیکل سوار شبیر ڈوگر،بھتیجے عبدالرحمن ، علی رضا کو تاج چوک ایمن آباد میں سرویا گروپ نے نشانہ بنایا ، عبدالرحمن اور علی رضا ڈوگر موقع پر دم توڑگئے ، شبیر گوجرانوالہ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،لاشیں ہسپتال منتقل

کامونکے ،ایمن آباد(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار ) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے پیشی سے آنیوالاچچا دو بھتیجوں سمیت جاں بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ روڑی صاحب کے ڈوگر گروپ اور تاج چوک کے سرویا گروپ میں قتل کی دشمنی چل رہی تھی ، گزشتہ رو زڈ وگر گروپ کا شبیر ڈوگر اور اسکے بھتیجے اکیس سالہ عبدالرحمن اور پچیس سالہ علی رضا ڈوگر گوجرانوالہ عدالت سے پیشی بھگت کر موٹر سائیکل پر واپس گھر جارہے تھے کہ ایمن آبادمیں تاج چوک میں گھاٹ لگائے سرویا گروپ کے افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن اور علی رضا ڈوگر موقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ شبیر ڈوگر گوجرانوالہ ہسپتال پہنچ کرزندگی کی بازی ہارگیا،تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ایمن آباد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ سال شبیر ڈوگر گروپ نے کرائے کی د کان کے تنازع پر راشد نامی لڑکے کو قتل کر دیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں