دوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی

 دوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ پولنگ کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی

کراچی (آئی این پی ) مصطفی کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30سے زائد پولنگ سٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سے زائد پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ 7گھنٹے سے زائد موخر رکھا گیا، مصطفی کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی کا الزام بھی عائد کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں