مہنگائی میں دھکیل کر حکم دیا گھبرانا نہیں

مہنگائی میں دھکیل کر حکم دیا گھبرانا نہیں

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائر ہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے غریب عوام کومہنگائی کے سونامی میں دھکیل دیا اور گھبرانا نہیں کاحکم جاری کردیا

اوکاڑہ(نامہ نگار) پی ٹی آئی کی قیاد ت جب سے اقتدار کے ایوانوں میں آئی ہے تب سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی شدت اس قدر ہے کہ ہرغریب اپنے گھر میں مہنگائی کے سونامی کومحسوس کررہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایازالکریم سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ غریب عوام کوسہولت دیں تا کہ وہ مہنگائی کے سونامی سے خود کومحفوظ ر کھ سکیں لیکن حکمرانوں نے اس کے سدباب کی بجائے مزیدجھٹکوں کاعندیہ دیاہے اورساتھ کہاہے کہ مہنگائی توہوگی لیکن عوام نے گھبرانانہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ہر شعبہ میں ناکامی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں جن کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے پچاس لاکھ بر سر روز گار افراد کو بے روز گار کر دیا ، جب کہ مزید چار سو محکمے ختم کرنے کی نوید سنا رہے ہیں گھر دینے کے دعوؤں کے برعکس چھت چھینی جا رہی ہے مہنگائی کے طوفان نے تباہی مچا رکھی ہے ، لیکن افسوس کامقام ہے کہ اس کے باوجود تعمیر و ترقی کے لئے ایک اینٹ بھی نصب نہیں کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں