فضل الرحمن کی پیپلزپارٹی کے بغیر ہی پی ڈی ایم برقرار رکھنے پر مشاورت

فضل الرحمن کی پیپلزپارٹی  کے بغیر ہی پی ڈی ایم برقرار  رکھنے پر مشاورت

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہوگئے

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مولانانے پیپلزپارٹی کے بغیر ہی پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے پر مشاورت شروع کر دی، پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کو اعتماد میں لینا شروع کر دیا اورمولانافضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے قائدین کو پیپلزپارٹی سے رابطوں اور غلطی سدھارنے سے انکار کے حوالے سے آگاہ کردیا کیونکہ پیپلزپارٹی کو بارہا مرتبہ مواقع دئیے کہ وہ اپنی غلطی سدھار لے ، ان کے رویے سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ غلطی سدھارنے کے لئے تیار نہیں، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کاکہناہے کہ پیپلز پارٹی والے ایک طرف پی ڈی ایم میں واپسی کی بات کرتے ہیں تو دوسری جانب لفظی گولہ باری بھی کی جاتی ہے اور بار بار کی اپیلوں کے باوجود بیان بازی کا سلسلہ نہیں رک سکا،پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں