نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی صورتحال پرگفتگو،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق پیشرفت پربھی بات چیت،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- آرمی چیف کاشہزادہ فلپ کےانتقال پردکھ کااظہار،آئی ایس پی آر

ریاست آزاد کا لائسنس معطل ،23وکلا کی معطلی میں توسیع

ریاست آزاد کا لائسنس معطل ،23وکلا کی معطلی میں توسیع

دنیا اخبار

وکلا پورے پاکستان میں تما شا بنے ہیں ،غلطی ہو ئی معافی دیدیں ،صدر بار ایسوسی ایشن معافی کا معاملہ نہیں ، اطہر من اللہ ،سینئر ز کے ساتھ بیٹھ کرملو ث وکلا کی فہرست بنائیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ریاست علی آزاد کا لائسنس معطل کرتے ہوئے 23 وکلاء کے لائسنس کی معطلی میں توسیع کردی۔ وکلاء مس کنڈکٹ کیس کی سماعت کے دوران صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فریدکیف اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے سینئر وکلاء کو بار کے ساتھ بیٹھ کر ملوث وکلا کے ناموں کی فہرست بنانے کی ہدایت کی،صدر بارایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سے کہاکہ آپ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کریں ہم معافی مانگتے ہیں،یہ سب اچانک ہوا ہم سو بار معافی مانگتے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معافی کا معاملہ نہیں، نہ ہی سب اچانک ہوا ایسی بات نہ کریں، صدربار فرید کیف نے کہاکہ آج وکلا پورے پاکستان میں تما شا بنے ہوئے ہیں ،غلطی ہو گئی معافی دے دیں ،چیف جسٹس نے کہا جو لوگ ملوث تھے کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان کو تحفظ دیں، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement