ملک میں پانی کے ذخائرخطرناک حدتک کم،بحران کاخدشہ

ملک میں پانی کے ذخائرخطرناک حدتک کم،بحران کاخدشہ

تربیلا ڈیم میں ذخیرہ ڈیڈ لیول،منگلامیں4 دن کا رہ گیا،چشمہ بیراج خالی،ارسا

اسلام آ باد (آئی این پی)ارسا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں پانی کا بحران سنگین ہورہا ہے اور آبی ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوگئی ہے ۔ ارسا نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے ،چشمہ بیراج بھی خالی ہوگیا اور منگلا ڈیم میں صرف 4 دن کا ذخیرہ باقی ہے ،ارسا کے حکام کے مطابق ڈیموں اور بیراجوں میں پانی کا ذخیرہ صرف 5 لاکھ 30 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا ہے ،موجودہ صورتحال میں چاول، گنا، کپاس کی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں