الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں ،دھاندلی ختم :عباسی

الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں ،دھاندلی ختم :عباسی

جو ملک کاغذی نظام نہ چلا سکے وہ الیکٹرانک نظام بھی نہیں چلا سکتا:گفتگو شکست کے بعد حکومت چوردروازے استعمال کرنا چاہتی :احسن اقبال

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگارسے ، دنیا نیوز)سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ چینی سکینڈل کو دو سال ہوگئے ، آپ نے چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے کو ئی کارروائی کی ہے ،بجلی کی قیمت میں تین سالوں میں دو سو فیصد اضافہ ہوا،آج بجلی کے چھٹے وزیر لگ چکے ۔دو ،دو وزیر پانی و بجلی کے لگے ہوئے ہیں،حالت یہ ہے کہ 200 گنا بجلی مہنگی ہو رہی ہے ،احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ الیکشن چوری کرنا چھوڑ دیں ،دھاندلی ختم ہو جائے گی ۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں،الیکٹرانک نظام بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جو الیکٹرانک مشین کی بات کرتے ہیں وہ ایک کیمراعدالت میں بھی لگا دیں، لوگوں کو پتہ چلے کہ کون سا احتساب ہورہا ہے ۔ہمیں بتایا گیا ترین کے خلاف کیس بن گیا،اب ایف آئی اے کہتی ہے کہ غلطی ہوگئی ترین کا نام ڈال کر،جو ملک کاغذی نظام نہ چلا سکے و ہ الیکٹرانک نظام بھی نہیں چلا سکتا۔ پروگرام‘‘نقطہ نظر’’میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے خیال میں حکومت ہرقسم کی کریڈیبلیٹی کھوچکی ہے ،حکومت کی تجاویزکے طریقہ کارکومسترد کرتے ہیں،پچھلے 8ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اب حکومت چوردروازے استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی تجاویزالیکشن کمیشن کوارسال کردے ،شفاف الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن کے پلیٹ فارم سے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چا ہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں