گجرات یونیورسٹی:بی ایس سی ، تینوں پوزیشز پنجاب کالجز کے نام

گجرات یونیورسٹی:بی ایس سی ، تینوں پوزیشز پنجاب کالجز کے نام

طیبہ اصغر 695،امینہ رانی 689اور لائبہ ماجد نے 973نمبر حاصل کئے کامیابی اللہ کا کرم،ماں باپ کی دعائوں،اساتذہ کی رہنمائی کا ثمرہے :طالبات

گجرات(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف گجرات نے بی اے ،بی ایس سی نتائج2020 کا اعلان کردیا ،جن کے مطابق پنجاب کالجزکی ہونہار طالبات نے بی ایس سی کی پہلی تین پوزیشنز حاصل کرلیں۔ نتائج کے مطابق پنجاب کالجز کی طالبات طیبہ اصغرنے 695/800نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، امینہ رانی نے 689/800 نمبروں کے ساتھ دوسری اورلائبہ ماجد نے 673/800 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی،نما یاں پو زیشز حا صل کر نے والی طالبات نے اپنی کامیابیوں کو اﷲتعالیٰ کا کرم ،ماں باپ کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی محنت کا ثمر قرار دیا ، علاوہ ازیں ان شاندار کامیابیوں پر پنجاب کالجز کی انتظامیہ، پرنسپلز، اساتذہ اور طالب علموں نے طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارکباد پیش کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں