جزا وسزا کے بغیر معاشرہ یر غمال بن جا تا ہے :فردوس عاشق

جزا وسزا کے بغیر معاشرہ یر غمال بن جا تا ہے :فردوس عاشق

حکومتی کوششیں اس وقت کامیاب ہوسکتی ہیں جب بیوروکریسی عملدرآمد کرائے بکھری ہوئی پی ڈی ایم کی شاخوں پر بیٹھے دیگر پرندے بھی اڑ جائیں گے :گفتگو

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ہمیشہ سے دھاندلی زدہ نظام ہی پسند رہا ۔ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے ۔ کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وتیرہ ہے ۔انتخابی اصلاحات سے بھاگ کر (ن) لیگ نے اپنی دھاندلی زدہ سیاست کا پردہ چاک کیا۔نااہل او رناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی ہے ۔پی ڈی ایم کا جتنی جلدی جنم ہوا اتنی ہی جلدی جنازہ اٹھا ۔ جعلی راجکماری اور سٹپنیوں کی سیٹی گم ہوچکی ہے ۔ بکھری ہوئی پی ڈی ایم کی شاخوں پر بیٹھے دیگر پرندے بھی جلد اڑ جائیں گے ۔ عمران خان کی شفاف اور جرات مند قیادت کے سامنے کرپٹ ٹولے کی کوئی حیثیت نہیں ۔برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں قائم رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ گاڑی کے دو پہیے ہیں۔حکومتی کوششیں اس وقت تک رنگ نہیں لاسکتیں جب تک بیوروکریسی ان پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ جب تک مانیٹرنگ سسٹم رہے گا صورتحال بہترہوگی۔ جس معاشرے میں جزا سزا نہیں ملتی وہ طاقتور کے ہاتھوں یرغمال بن جاتا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جو الیکٹورل ریفارمز متعارف کروائی گئیں، دھاندلی زدہ سوچ والی کنیزیں، درباری اور حواری اس کی مخالفت کیلئے نکل آئے ۔ یہ لوگ صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے ۔پی ٹی آئی کی حکومت پرعزم ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں ایک ایسا سٹرکچر دیں گے جو ٹیکنالوجی سے جڑا ہوگا اور صاف اور شفاف الیکشن کو یقینی بنائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں