نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- لاہور:پیک آورزمیں پن بجلی کی پیداوارمیں اضافہ،ترجمان واپڈا
  • بریکنگ :- واپڈاپن بجلی گھروں سےپیک آورزمیں نیشنل گرڈکو7450میگاواٹ بجلی فراہم
  • بریکنگ :- واپڈاپن بجلی کی پیداوارگزشتہ روزکی نسبت 1750میگاواٹ زائدہے،ترجمان
  • بریکنگ :- آج پیک آورزمیں تربیلاسے3850میگاواٹ سےزائدبجلی پیداکی گئی،ترجمان
  • بریکنگ :- آبی ذخائرمیں پانی کی سطح بلندہونےسےبجلی کی پیداواربڑھ سکتی ہے،ترجمان
Coronavirus Updates

قرضہ کرپشن میں اڑایا جاتا رہا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہیگا : بلاول

قرضہ کرپشن میں اڑایا جاتا رہا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستا رہیگا : بلاول

دنیا اخبار

ملک کا ہر فرد تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کر رہا ،عمران بنی گالا سے نکلیں توپتاچلے عوام عیدپرکتنے پریشان ہیں سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے قرضے کی کیسے واپسی ہوئی ؟وزیراعظم وجوہا ت بتائیں :چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کے قرضے کی واپسی کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ سعودی ارب کو تین ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنے کے لئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا،کبھی قرض نہ لینے کا اعلان کرنے والے عمران خان پوری دنیا میں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب!بے شک آپ کو چندے مانگنے کا وسیع تجربہ ہے مگر چندوں پر ملک نہیں چلتے ۔عمران خان کی حکومت کی انہی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی۔پونے دولاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دباپاکستان کا ہر فرد عمران خان کی تبدیلی کے سونامی کی قیمت ادا کر رہا ہے ۔ قرضہ لے کر اگر یونہی کرپشن میں اڑایا جاتا رہے گا تو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پِستا رہے گا۔ عمران خان بنی گالا کے محل سے باہر نکلیں تو انہیں علم ہو کہ عام آدمی عید کی تیاری کیلئے بھی معاشی لحاظ سے پریشان ہے ۔حکومت میں اتنی بھی سکت نہیں کہ گردشی قرضوں کے بحران کی وجہ سے چینی حکومت کو سی پیک کے اربوں روپے کے واجبات ادا کرسکے ۔ایم ایل ون ریلوے ٹریک کیلئے چھ ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرنے میں چینی حکومت کی ہچکچاہٹ دراصل پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔غیر ملکی سرمایہ دار اور حکومتیں عمران خان کی نااہل حکومت میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے جھجک رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement