پنجاب حکومت کا نماز عید کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا نماز عید کے اجتماعات  کیلئے ایس او پیز جاری کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے

لاہور (صباح نیوز)پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کیلئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے اور ماسک پہننے ، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ کوروناوبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد و دیگر نے شرکت کی ۔ راجہ بشارت نے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ، عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وبا پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چاند رات اور عید کے موقع پر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق پلان کو حتمی شکل دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں