پٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلز ٹیکس کے تعین کافارمولاتبدیل

پٹرولیم مصنوعات پرجنرل سیلز ٹیکس کے تعین کافارمولاتبدیل

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کے تعین کا فارمولا تبدیل کردیا

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پٹرول، ایچ او بی سی، ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کردی گئی ہے ۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے 29 جنوری 2016 کو لاگو کردہ جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ کا روپے کے حساب سے طریقہ کار ختم کرکے اس کی جگہ فیصد کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس کے اطلاق کا پرانا طریقہ کار بحال کردیا ہے جو یکم مئی 2021 سے لاگو کردیا گیا ہے جس کے تحت پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 14 روپے 48 پیسے فی لٹر سے بڑھاکر 109 روپے فی لٹر پر 17 فیصد کردی گئی ہے ۔ ایچ او بی سی پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 روپے 57 پیسے فی لٹر سے تبدیل کرکے اس وقت رائج قیمت کے 17 فیصد کردی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 10روپے 40 پیسے سے بڑھاکر 15 روپے 44 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل آئل پر اس وقت 9 روپے 63 پیسے فی لٹر جنرل سیلز ٹیکس عائد تھا جس پر نظرثانی کرکے 7 روپے 56 پیسے فی لٹر کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں