جڑانوالہ:دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ ،باپ بیٹے کو قتل کر دیا

جڑانوالہ:دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی  فائرنگ ،باپ بیٹے کو قتل کر دیا

دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا ،جڑانوالہ کے نواح 97 گ ب کا رہائشی عنایت اللہ ولد غلام محمد اپنے 24سالہ بیٹے انصر کے ہمراہ سنٹرل جیل میں اپنے سزائے موت کے قیدی بیٹے آ صف کو ملنے کیلئے گیا

جڑانوالہ،فیصل آباد(نمائندگان دنیا)ملاقات کے بعد واپسی پرجڑانوالہ روڈ پرسنٹرل جیل مکوآنہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں