گورنر سرور کے بیٹے انس رکن سکاٹش پارلیمنٹ منتخب

گورنر سرور کے بیٹے انس رکن سکاٹش پارلیمنٹ منتخب

پاکستان کیلئے اعزاز، اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں آگے آناچاہیے :گورنر اوورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا:انس سرور

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ تمام ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں آگے آنا چاہیے ،انس سرور کی کامیابی پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے ، گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے دوسری بار سکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوگئے ، انس سرور سکاٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پرگلاسکو سے کامیاب ہوئے ہیں، انس سرور اس سے پہلے سکاٹش لیبر پارٹی کے سر براہ کا الیکشن بھی جیت چکے ہیں، اپنے ایک ٹویٹ میں گورنر پنجاب نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا آج ہر شعبے میں پاکستانی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،انس سرور کی کامیابی ہراوورسیز پاکستانی کیلئے بھی اعزاز ہے ، کامیابی کے بعد انس سرور نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا، خوشی ہے بطور پاکستانی برطانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں