پولٹری : واٹس ایپ پر ریٹ مقرر نہیں ہوں گے :فردوس

پولٹری : واٹس ایپ پر ریٹ مقرر نہیں ہوں گے :فردوس

اپوزیشن حکومتی مورچے پر بمباری بند کرکے کورونا کو نشانہ بنائے ، گفتگو

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پولٹری سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اب کوئی واٹس ایپ پر ریٹ مقرر نہیں کرے گا، نظام کو چینی کی طرز پر آٹو میشن پر لے جارہے ہیں، ایک ریگولیٹر سسٹم کے تحت قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا جان ہے تو جہان ہے ، اگر جان ہوگی تو کئی عیدیں گزارنے کا موقع ملے گا، سختی کرنا پڑی تو کریں گے ، ذاتی درد میں مبتلا اپوزیشن حکومتی مورچے پر بمباری بند کرکے کورونا کو نشانہ بنائے ۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا گندم خریداری کا 80 فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا، پنجاب بھر سے باردانہ یا مقررہ نرخ پر عملدرآمد سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہیں آئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں