سی پیک منصوبوں سے جوانوں کوروزگارملے گا:صدر

سی پیک منصوبوں سے جوانوں  کوروزگارملے گا:صدر

صدر عارف علوی سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی ہے

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر)صدر عارف علوی سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنر ہاؤس سندھ میں ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے ہیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی ا ورترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کی نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں