عید پر کورونا ایس او پیز نظر انداز نہ کریں:صدر،وزیراعظم

عید پر کورونا ایس او پیز نظر انداز نہ کریں:صدر،وزیراعظم

شہباز شریف، مریم نواز،اسد قیصر، قاسم خان سوری و دیگر کی عید کی مبارکباد

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر،دنیا نیوز ،نیوز ایجنسیاں )صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہاکہ اس پرمسرت موقع پر کورونا وائرس سے بچائو کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے ،ضرورت مندوں اور محتاجوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں،روزہ کے ذریعے ہمیں اپنے اندر تقویٰ اور غریب پروری کا جذبہ پیدا کرنے کا جو موقع میسر آیا تھا، ہماری یہ کوشش ہونے چاہیے کہ اس پر ہم مستقل مزاجی کے ساتھ کاربند رہیں،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا عید الفطر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرتی ہے کہ اس نے ہمیں ماہ صیام میں روزہ رکھنے ،عبادات کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی توفیق عطافرمائی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بھی عیدالفطرپرامت مسلمہ کومبارکباد دی اور کہا عیداللہ تعالیٰ کاانعام ہے جورمضان کی برکتوں کے بعدعطاہوتاہے ،بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کاخون ناحق بہایاجارہاہے ،عیدپرکشمیریوں اورفلسطینیوں کیلئے خصوصی دعاکی جائے ،مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہا تمام مسلمانوں کوعیدالفطرمبارک ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں