عوام کو محفوظ اور معیاری ویکسین لگائی جارہی:یاسمین راشد

عوام کو محفوظ اور معیاری ویکسین  لگائی جارہی:یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کوروناکی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میو ہسپتال سینٹرل کنٹرول روم پہنچ گئیں

لاہور (صباح نیوز) ڈاکٹریاسمین راشدنے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سبزہ زارمیں قائم ویکسی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے ۔صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیارپر ویکسی نیشن سینٹرز اور ویکسی نیشن کی تعدادمیں اضافہ کیاجارہاہے ۔ پنجاب میں 236اور لاہورمیں 7ویکسی نیشن سینٹرز فعال ہیں۔این سی اوسی کی وضع کردہ ایس اوپیز کے مطابق شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے ۔پنجاب کی عوام کو محفوظ اور انتہائی معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے ۔پنجاب کے عوام کیلئے وافرمقدارمیں ویکسین دستیاب ہے ۔سینٹرز پر کاؤنٹر ز اور عملہ کی تعداد کو بڑھادیا گیا ہے ۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ این سی اوسی کی جانب سے ویکسین کی متواترکھیپ وصول کی جارہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں