رویت ہلال کمیٹی کااجلاس،کورونا ایس اوپیزکاخیال نہ رکھاگیا

رویت ہلال کمیٹی کااجلاس،کورونا ایس اوپیزکاخیال نہ رکھاگیا

عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچائو کے لئے ایس اوپیز اور حفاظتی تدابیر کو ہوامیں اڑاکررکھ دیا گیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچائو کے لئے ایس اوپیز اور حفاظتی تدابیر کو ہوامیں اڑاکررکھ دیا گیا ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدا لخبیرآزاد سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران ،علما ئے کرام نے اجلاس میں ایس اوپیز کو نظر انداز کر دیا ، چیئرمین وممبران کمیٹی ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے اور کسی نے بھی فیس ماسک کا استعمال نہیں کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں