ازبک مصنوعات افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئیں

ازبک مصنوعات افغانستان کے راستے پاکستان پہنچ گئیں

ازبکستان سے کارگو گاڑی 11مئی کوبراستہ طورخم پشاور پہنچی،وزارت تجارت

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ازبکستان اور پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ازبک مصنوعات افغانستان کے راستے پاکستان تک پہنچ گئی ہیں۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ وزارت تجارت اور اسلام آباد میں ازبک سفارتخانہ کے اشتراک سے رواں سال جنوری میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت ازبک اشیا پاکستانی گوداموں میں پہنچائی گئیں۔ ٹی آئی آر کارنیٹ کنونشن کے تحت ازبک کارگو گاڑی 11 مئی کو افغانستان کے راستے طورخم سے پشاور پہنچی۔ ٹی آئی آر کنونشن کے تحت افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ممبران ہیں۔ ازبک کارگو میں ویٹ بلیو چمڑے کا خام مال ہے جسے پاکستانی چمڑے کی فیکٹریوں کیلئے لایا گیا ہے ، مستقبل میں ازبکستان سے کوئلہ، معدنیات، کھادیں اور ٹیکسٹائل خام مال پاکستانی شہروں لاہور، کراچی، ٹیکسلا اور فیصل آباد کیلئے لایا جا یا جا ئیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں