جاوید لطیف کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

جاوید لطیف کو چودہ روزہ جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

ماڈل ٹائون کچہری میں مقامی عدالت نے ٹی وی پر ریاست اور اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے الزام میں درج مقدمہ میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(اپنے خبر نگار سے ) بدھ کے روز عدالتی سماعت پر پولیس نے جاوید لطیف کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر بکتر بند گاڑی میں لاکر ماڈل ٹائون کچہری میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ مجتبیٰ الحسن کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور پولیس سے مقدمہ کا مکمل چالان طلب کرلیا،پولیس تھانہ ٹائون شپ نے منیر نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں