حکومت کو گھر کیسے بھیجیں فضل الرحمن نے تجاویز طلب کرلیں

حکومت کو گھر کیسے بھیجیں فضل الرحمن نے تجاویز طلب کرلیں

مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم اتحاد میں شامل جماعتوں سے تجاویز طلب کر لیں

لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے ) حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی کیا ہوگی، تجاویز تیار کریں، مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم جماعتوں کو ہدایت جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے تمام جماعتوں کو پی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی، لانگ مارچ کرنے کی صورت میں تیاری کاپلان کیا ہوگا، حکمت عملی وضع کی جائے ، مولانا کی ہدایت کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کو پلان بتانا ہو گا کہ دھرنا دینا ہے تو کتنے روز کے لئے ہوگا، کون کتنے لوگوں کو لائے گا؟تمام پارٹیوں نے استعفے کب دینے ہیں؟استعفوں کے بعد کیا لائن آف ایکشن ہوگا، عوام کو سڑکوں پر لانے کے لئے کن مسائل کو اجاگر کیا جائے ، حکمت عملی طے کی جائے ، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی ف کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس بھی 23 اور 24 مئی کو طلب کر لیا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں