صدر علوی کراچی، وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے
مختلف سیاستدان عید الفطر منانے کے لئے اپنے اپنے آ بائی علاقوں میں چلے گئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں اور وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ،مریم نواز،حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب چو دھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق ،سلمان رفیق،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ، اعتزاز احسن، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان ، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، ہمایوں خان ، تحریک انصاف پنجاب کے صدر سینٹر اعجاز چودھری ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ لاہور میں عید منائیں گے ،سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی گجرات میں عید منائیں گے ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری جہلم اورمعاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں عید منائیں گی ، پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری کراچی اور بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید منائیں گے ، آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ ، شیخ رشید ، سابق وفاقی وزیر چودھری نثار اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق راولپنڈی ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن ، سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی ، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ فیصل آباد ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صوابی ، شریں مزاری اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی ،منظور وٹو اوکاڑہ اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے ۔