ایئرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت

ایئرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30  فیصدپروازیں چلانے کی اجازت

ایئرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30فیصدپروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ،خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافر بیرون ملک جاسکیں گے

لاہور( این این آئی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو پاکستان سے اضافی 30 فیصدپروازیں چلانے کی اجازت دیدی ، اس حوالے سے سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیاکہ خالی طیاروں کی صورت میں اضافی پروازوں سے مسافربیرون ملک جاسکیں گے ، اضافی پروازوں میں متعلقہ ایئر لائنز کی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں، فیصلہ پروازوں کی قلت اور رش کی وجہ سے کیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں