لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

لاہور آلودہ شہروں کی فہرست  میں تیسرے نمبر پر

صوبائی دارالحکومت میں بارش کے باوجود لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے

لاہور(نیوز رپورٹر ) شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 155 ریکارڈ کیاگیا، لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ، فیز 8 ڈیفنس میں سب سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ کیا گیا ،کوٹ لکھپت 183، ماڈل ٹاؤن 174، لمز یونیورسٹی 165، عسکری ہائٹس163، ایف سی کالج 159، مراتب علی روڈ گلبرگ 158 جبکہ ایمپریس روڈ گلبرگ میں 155 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں