باکسر عامر خان نے اپنے گھر پرفلسطینی پرچم لہر ادیا ،ڈیرن سیمی کی دعا کی اپیل

باکسر عامر خان نے اپنے گھر پرفلسطینی  پرچم لہر ادیا ،ڈیرن سیمی کی دعا کی اپیل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہرادیا

لاہور (نیوز ایجنسیاں) باکسر عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ٹویٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے ۔عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ FreePalestine بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ فلسطین کو آزاد کرو۔ادھر پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ، ٹویٹر پر ڈیرن سیمی کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے فلسطین کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں