عام لوگوں کیساتھ بیوروکریسی کا سلوک قابل رشک نہیں:فواد چودھری

عام لوگوں کیساتھ بیوروکریسی کا سلوک  قابل رشک نہیں:فواد چودھری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں ،یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں۔ سابق سفارت کاروں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا چند سابق بابؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا ، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں