ماڈل ٹائون:سنٹرل پارک میں ایس او پیز کے مطابق عید نماز کے انتظامات

ماڈل ٹائون:سنٹرل پارک میں ایس او  پیز کے مطابق عید نماز کے انتظامات

این سی او سی کی ہدایت پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے لاہور میں سنٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز کے انتظامات کر دیئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ہوا دار پنڈال میں 15 ہزار سے زائد نمازیوں کو عید کی نماز پڑھنے کے لئے چھ فٹ فاصلے پر نشانات لگا دیئے گئے ۔ ایس او پیز کے مطابق چار داخلی و خارجی راستے رکھے گئے ہیں۔ نماز عید کے دوران نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا ۔ سنٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں صبح سات بجے عید کی نماز ادا کرنے کے لیے دس ہزار مرد اور پانچ ہزار خواتین نمازیوں کا ہوادار پنڈال میں انتظام کیا گیا۔ پارک میں چھ فٹ فاصلے کے نمازیوں کے نماز ادا کرنے کے لیے نشانات لگائے گئے جبکہ پنڈال میں پنکھے بھی لگائے گئے ۔ صدر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی داؤد باری نے بتایا کہ چھ فٹ کے فاصلے پر نشان لگا دیئے ہیں۔ پارک میں داخلے کے لیے چار داخلی راستے رکھے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مقام پر بھیڑ نہ ہو۔ تمام داخلی راستوں پر ماسک، سینی ٹائزر اور تھرمل سکینرز کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ عید کی نماز کے بعد بغل گیر ہونے کی بجائے لوگ چار داخلی راستوں سے واپس نکلیں گے تاکہ ہجوم سے بچا جا سکے ۔ عید کی نماز کے لیے پنڈال میں ساؤنڈ سسٹم جبکہ سنٹرل پارک ماڈل ٹاؤن میں اے ، جی، ڈی اور بی بلاک کے داخلی راستوں پر وسیع پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی کے لیے ایک ڈی ایس پی، ایک ایس ایچ او، 30 پولیس کانسٹیبل اور ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سکیورٹی کے 150 سے زائد اہلکار ڈیوٹی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ بھی تعینات ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں