عید شاپنگ سے واپسی پر 3دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

عید شاپنگ سے واپسی پر 3دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شاہد اقبال ،حمید خان،عمران آبائی گائوں جارہے تھے ،مموٹر سائیکل ڈمپر سے ٹکرا گئی تینوں مو قع پر ہی دم توڑ گئے ،لاشیں ہسپتال منتقل ،گھرانوں میں کہرام

کالاباغ،دا ئودخیل (نما ئندہ دنیا،نامہ نگار )نواحی علاقہ کوٹ چاندنہ کے قریب ٹولہ منگلی روڈ پر عید کی شاپنگ کر کے واپس آنے والے 3دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی عید کی تیاریوں میں مصروف گھروں میں کہرام برپا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے 20سالہ شاہد اقبال ،21سالہ حمید خان اور 22سالہ عمران کالاباغ سے عید کی خریداری کے بعد اپنے آبائی گائوں محبت خیل جا رہے تھے کہ ٹولہ منگلی کے قریب ان کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی ،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورلاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کالاباغ منتقل کردیں،حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا،ورثا پر غشی کے دورے پڑتے رہے ، اس موقع پر ہر آنکھ نم تھی ،پولیس نے حادثے کی انکوائری شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں