اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی جرم کے مترادف ہے : گورنر پنجاب

اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی جرم  کے مترادف ہے : گورنر پنجاب

گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے

لاہور(سیاسی رپورٹر سے )گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہاکہ اسلامی ممالک کے صرف مذمت کر نے سے کچھ نہیں ہوگا ، اسرائیلی دہشت گر دی پر خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی ۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑے ہیں ۔ درجنوں فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے ، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا ، آزادی کیلئے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں