دوست ملک تعلقات ،بہتری پر واویلا اچنبھے کی بات: فیاض چوہان

دوست ملک تعلقات ،بہتری پر  واویلا اچنبھے کی بات: فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر اپوزیشن کی تنقید پر اپنے ردعمل میں کہا ایک دوست ملک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر اپوزیشن کا واویلا اچنبھے کے بات ہے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر اپوزیشن کی تنقید پر اپنے ردعمل میں کہا ایک دوست ملک کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر اپوزیشن کا واویلا اچنبھے کے بات ہے ، بلاول زرداری سعودی عرب کی جانب سے چندے اور امداد کا طعنہ دینے سے پہلے حقائق پر بھی ایک نظر دوڑا لیں، حالیہ دورے میں کیے گئے ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم پاکستان میں انفراسٹرکچر، ہائیڈرو پاور اور توانائی کے دیگر منصوبوں میں استعمال ہو گی، جبکہ 2005 سے 2014 تک اسی مد میں پیپلز پارٹی حکومت نے سعودی عرب سے 25کروڑ ڈالر کی امداد وصول کی، سعودی جیلوں میں قید گیارہ سو پاکستانیوں کی واپسی اس دورے کا انتہائی اہم نتیجہ رہا، دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا قیام خطے کیلئے خوش آئند ہے ، معاشی تعاون، سرمایہ کاری، تجارت، توانائی، میڈیا پارٹنرشپ کے حوالے سے پانچ یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو بغض عمران میں حکومت کی ہر اچھی بات بھی بری نظر آتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں