جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیگا ، شیخ رشید

 جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں  عمران خان کو ووٹ دیگا ، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جہانگیر ترین بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دیں گے ،جمعہ کولال حویلی میں فلسطین کے حوالے سے جلسہ ہوگا۔سعودی عرب کا دورہ بہت کامیاب ہوا ،سعودی عرب سے ایسے تعلقات ہوگئے ہیں جیسے پہلے کبھی نہیں تھے ۔نالہ لئی اور مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بن گئے تو راولپنڈی مکمل ہوجائیگا ۔ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ہسپتال میں کینسر کا ڈیپارٹمنٹ بھی رکھ رہے ہیں۔ 16 سال سے جو کام رکا ہوا تھا 2 سال میں 80 فیصد تک مکمل کیا ہے ،کوشش ہے سال کے اندر اندر بلکہ 6 ماہ میں اوپی ڈی اوپن ہوجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں