آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی ، اینجلا ایگلر نے خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، آئی ایس پی آر

لاہور(نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں پیشرفت اوردیگر امور بھی زیرغور آئے ، امریکی ناظم الامور نے گفتگو کے دوران خطے بالخصوص افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پر پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کی تعریف کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں