ملکی ترقی میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے :پرویزالٰہی

ملکی ترقی میں سب کو مثبت کردار  ادا کرنا چاہیے :پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو گی تو خوشحالی آئے گی

لاہور (سیاسی رپورٹر سے )ملک کی ترقی میں سب کو اکٹھا ہو کر اپنا اپنا مثبت رول ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کرنے والے سینئر ایڈووکیٹ اسد منیر سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وکلا معاشرے کا اہم جزو ہیں اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا رول ادا کر رہے ہیں، ہماری سیاست کا محور عوام کو فلاحی بنیادی حقوق کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا ہمیں عوام نے عزت دی ،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس عزت اور اعزاز کو بروقت عوام تک لوٹایا جائے ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر کے جو خوشی اور سکون ملتا ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں