سابق وفاقی وزیر ظفر لغاری انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر ظفر لغاری انتقال کرگئے

سینئرسیاستدان سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ظفرعلی خان لغاری انتقال کرگئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ان کا شمار سابق وزیراعظم بینظیربھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ طویل عرصے سے بیمار اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے ،مرحوم نے پسماندگان میں 3بیٹیاں اور 6 بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں، ان کے بیٹے عمران ظفر لغاری رکن قومی اسمبلی ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ خیرپور ناتھن شاہ کے علاقے سیتاروڈ میں ادا کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں